غیر ملکی وفد کی اسلام آباد آمد، ٹریفک ایڈوائزری جاری

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، اس دورے کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ایرانی وفد کی آمد اور روانگی کے دوران اولڈ ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، کلب روڈ اور ریڈ زون کے درمیان مختلف اوقات میں سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔

دوسری جانب ان سے ملحقہ شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آمد و رفت کا منصوبہ پہلے سے ترتیب دیں، سفر کے لیے معمول سے 45 منٹ سے ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوں اور ممکنہ ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار