ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے پاکستان دورے کا کیا مقصد ہے؟

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اس وقت اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ اِس لحاظ سے پاکستان کے لیے آج سفارتی لحاظ سے ایک مصروف دن ہے۔

اسکندر مومنی پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اسکندر مومنی کے دورے کا مقصد ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے گفتگو کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی سفیر

اسکندر مومنی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ ایرانی وزیر داخلہ کے دورے کے مقاصد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سے اسلام آباد ایم او یو پر بات کریں گے کیونکہ اطلاعات کے مطابق دونوں ثالثوں پاکستان اور قطر نے جنگ بندی کے لیے کچھ نئی تجاویز امریکا اور ایران کے سامنے رکھی ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان 8 جولائی سے شروع ہونے والی شدید لڑائی کے بعد یہ کسی ایرانی عہدیدار کا پہلا دورہ ہوگا۔ امریکا کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا نے ایران کے سویلین انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

گزشتہ روز ایران نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری، غیر مشروط اور قابلِ تصدیق جنگ بندی یقینی بنائے تاکہ خطے میں مزید خونریزی اور تباہی کو روکا جا سکے۔

ایران نے اپنے مؤقف میں کہاکہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، اس لیے سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان حملوں کو رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

تہران نے یہ بھی کہاکہ اگر اس کے خلاف حملے بند ہو جائیں تو وہ سفارتی حل اور جنگ بندی کے نفاذ کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے، تاہم اس نے واضح کیاکہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

ایران نے خبردار کیاکہ جنگ کے پھیلاؤ سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور توانائی کی ترسیل بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟