خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 6افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے میں 3 مرد اور3 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلا دھار بارش، نیلم اور مانسہرہ میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر 3 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 2 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق یہ واقعات خیبر، مردان، مانسہرہ اور کرم کے اضلاع میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے اور امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ

ترجمان کے مطابق اس وقت صوبے کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی صورتحال سے متعلق جاری سرکاری ہدایات اور انتباہات پر عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، موسمی معلومات یا امداد کے لیے شہری فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار