چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس فرح جمشید کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔
اجلاس میں چاروں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری کے بعد ان کی تقرری سے متعلق آئینی اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔














