18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے تقریباً 18 سال بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم ’صبح آئے نا‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آٹھ نئے گانے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر البم کا سرورق جاری کرتے ہوئے گانوں کی فہرست بھی شیئر کی۔ البم میں ’صبح آئے نا‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سم فن‘، ’سن سجنہ‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے ’میری کہانی‘ کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔ اس البم کے گانے ’تیرے بن‘، ’کون تھا‘، ’کنارا‘ اور ’میری کہانی‘ شائقین میں بے حد مقبول ہوئے تھے۔

اس سے قبل 2006 میں ریلیز ہونے والے ’دوری‘ میں ’کچھ اس طرح‘ اور ’ماہی وے‘ جیسے مقبول گانے شامل تھے، جبکہ 2004 میں ان کے پہلے سولو البم ’جل پری‘ نے ’عادت‘، ’بھیگی یادیں‘ اور ’وہ لمحے‘ جیسے گانوں کے ذریعے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح خاتون سیلفی لینے اسٹیج پر چڑھ گئی، پرفارمنس روکنی پڑی

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عاطف اسلم پاکستان اور بھارت کی متعدد فلموں کے لیے اپنی آواز دے چکے ہیں۔ ان کے مقبول گانوں میں ’تیرا ہونے لگا ہوں‘، ’جینا جینا‘، ’پہلی نظر میں‘، ’دل دیاں گلاں‘، ’جینے لگا ہوں‘، ’تو جانے نا‘، ’او ساتھی‘ اور ’میں رنگ شربتوں کا‘ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sami Yusuf (@samiyusuf)

انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کیا، بین الاقوامی موسیقاروں کے ساتھ اشتراک کیا اور دنیا بھر میں موسیقی کے پروگراموں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

حال ہی میں عاطف اسلم نے برطانوی-آذربائیجانی موسیقار سمی یوسف کے ساتھ ’تو ہی میرا رازداں‘ پیش کیا، جسے ابوظبی کے اتحاد ایرینا میں براہِ راست ریکارڈ کیا گیا تھا۔

عاطف اسلم کے نئے البم کے اعلان پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ’صبح آئے نا‘ 18 سال بعد ان کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہوگا، جس کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کو نئے اصل گانوں کا مجموعہ پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

عمران خان کی صحت کے متعلق افواہیں دم توڑ چکیں، پی ٹی آئی کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں، شمائلہ رانا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا