مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اگر مسلم لیگ (ن) کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھایا جائے گا، جبکہ ریاست کو ترقی، خوشحالی اور جدید سہولیات کے حوالے سے ملک کے بہترین خطوں میں شامل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی کی مرکزی اور مقامی قیادت نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ان کا تعلق محض سیاسی نہیں بلکہ دلی وابستگی کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر انہیں اتنا ہی عزیز ہے جتنا پاکستان کا کوئی بھی دوسرا حصہ، اسی لیے وہ ریاست کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مظفرآباد میں موٹروے جیسے بڑے ترقیاتی منصوبے کیوں نہیں بن سکے، جبکہ اس شہر کو پاکستان کے بہترین شہروں میں شمار ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ جدید موٹروے تعمیر کی جانی چاہیے تاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت، تجارت اور آمدورفت کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

نواز شریف نے کہاکہ مظفرآباد آتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی اسی رفتار سے کام ہونا چاہیے تاکہ ریاست کے عوام بھی جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ازراہِ مذاق کہاکہ اگر انتخابات میں عوام نے ان کی جماعت کو کامیاب کیا تو وہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں گے کہ انہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیا جائے تاکہ وہ خود ریاست کی ترقی کا مشن مکمل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد آزاد کشمیر کے تمام اہم مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیاکہ حکومت قائم ہونے کے بعد وہ ہر تین ماہ بعد آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ خود ترقیاتی منصوبوں اور انتخابی منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لے سکیں اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

نواز شریف نے مزید اعلان کیا کہ آئندہ چند روز میں مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ 15 موبائل اسپتال بھی اپنی خدمات کا آغاز کریں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری اور طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد میں ن لیگ کا جلسہ: مریم نواز کے گرین بسوں، موبائل اسپتال، اسکالر شپس اور لیپ ٹاپس سمیت اہم اعلانات

انہوں نے سابق ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بعد آنے والی حکومتوں نے آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے جن کی ضرورت تھی، جو ریاست کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا تو ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور ریاست کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے