جعلی شناختی دستاویزات بنانے والوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، کتنے افسران گرفتار ہوئے؟

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کا سراغ لگا کر نادرا کے 2 افسران سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کا آغاز اس وقت ہوا جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے ایک علاقے سے غیر قانونی طور پر مقیم چند افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش میں زیر حراست افغان باشندوں نے خود کو پاکستانی شہری ظاہر کیا، تاہم سیکیورٹی اداروں نے ان کے فراہم کردہ خاندانی کوائف اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ان کا دعویٰ غلط ثابت کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مزید پوچھ گچھ میں افغان باشندوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ شناختی دستاویزات ایک پرائیویٹ ایجنٹ کے ذریعے حاصل کی تھیں، جس کے بعد ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کیا۔ تکنیکی شواہد، ریکارڈ کی تصدیق اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک سے وابستہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کراچی زون کے پبلک ریلیشن سیل کی جانب سے جاری پریس ریلیز  کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض احمد، نادرا کے چوکیدار جنید احمد اور پرائیویٹ ایجنٹ محمد عمر شاہ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر سہولت کاری کر رہے تھے۔ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشتگرد عناصر سے ممکنہ روابط کی بھی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارروائی کے دوران اہم سرکاری ریکارڈ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں اور اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب نادرا ذرائع کے مطابق ادارے نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے یا اس جرم میں ملوث ثابت ہونے والے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قومی سلامتی، دہشتگردی کی معاونت، جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کینیڈا تجارتی مذاکرات ناکام، ٹرمپ کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

عمران خان کی صحت کے متعلق افواہیں دم توڑ چکیں، پی ٹی آئی کے پاس اب اسٹریٹ پاور نہیں، شمائلہ رانا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ سے اتحاد تک، کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا