عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ مائنس بی سے بڑھا کر بی کر دی ہے۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ادارہ جاتی استحکام میں بہتری اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات پر مؤثر عمل درآمد کے باعث ریٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی اشاریے مثبت، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک
ایس اینڈ پی کے مطابق مستحکم آؤٹ لک اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کے سیاسی اور ادارہ جاتی حالات میں بہتری آئی ہے، جبکہ جاری معاشی اصلاحات سے ملک میں پائیدار معاشی ترقی اور مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔
S&P Global upgrades Pakistan's long-term sovereign credit rating to 'B'
•S&P Global Ratings has upgraded Pakistan's long-term sovereign credit rating to 'B' from 'B-', reflecting stronger institutional capacity, continued implementation of IMF-backed reforms, improved fiscal… pic.twitter.com/kzSKpjihwk
— Arif Habib Limited (@ArifHabibLtd) July 22, 2026
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے سرکاری ذرائع سے مسلسل مالی معاونت پاکستان کو بیرونی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد فراہم کرے گی، جبکہ آئندہ 12 ماہ کے دوران ملک اپنی تجارتی کریڈٹ لائنز کی تجدید بھی جاری رکھنے میں کامیاب رہے گا۔
مزید پڑھیں: موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا، آؤٹ لک ‘مستحکم’ قرار
ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں کے نتیجے میں محصولات کی وصولی میں بہتری آئی ہے، جس سے مالی خسارے میں کمی اور قومی قرضوں کے بوجھ میں بتدریج کمی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
ایس اینڈ پی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی حمایت سے نافذ کی جانے والی اصلاحات نے پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور مالیاتی و بیرونی شعبے پر دباؤ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔














