مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے راجوری میں شدید سیلابی صورتحال، ایک شخص جاں بحق، کئی گاڑیاں بہہ گئیں
محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق بھارت نے شدید بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دیے، جس کے نتیجے میں دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ گیا ہے۔
حکام کے مطابق دریائے چناب میں آنے والے پانی کے باعث سیالکوٹ اور وزیرآباد سمیت قریبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم قرار
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ سلال ڈیم سے چھوڑا گیا پانی آئندہ دو روز میں وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔














