پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مئی 2027 میں 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 15 مئی 2027 کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ اور 5واں میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی یہ سیریز دونوں ٹیموں کو اکتوبر اور نومبر 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مردوں کے کرکٹ عالمی کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی
اس وقت پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ اس کے بعد قومی ٹیم 19 اگست سے 13 ستمبر تک 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی، میچ کی خاص بات کیا ہے؟
آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ درجہ بندی میں پاکستان 5چویں جبکہ انگلینڈ 7ویں نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے آخری بار 2021 میں ایک روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ اس سیریز میں بابراعظم نے تین میچوں میں 177 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی تھی، جن میں تیسرے میچ میں ان کی 158 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔













