پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

جمعرات 28 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جمعرات کے روز پاکستان کے خلاف آئندہ 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ سیریز 25 سے 29 جولائی اور 2 سے 6 اگست تک ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کھیلی جائے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 سائیکل کا حصہ ہے۔

یہ مقابلہ ویسٹ انڈیز کے ہوم سمر سیزن کی اہم ترین سیریز میں شمار کیا جا رہا ہے اور ایک تاریخی موقع بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے عید کی مبارکباد

 کیونکہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گی، جو اس وینیو اور علاقائی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ مشہور کوئینز پارک اوول میں منعقد ہوگا۔

اس طرح ٹرینیڈاڈ کے 2 بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ شیڈول اس کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت کیریبین کے مختلف خطوں میں بین الاقوامی کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 شائقین کی دلچسپی کو بڑھانے کے ساتھ کھیل کے دائرہ کار کو وسعت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اس سیریز میں شرکت کرے گی اور حالیہ مہینے میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 0-2 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی اور بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایم او یو: عارف حبیب اور محسن نقوی کی دلچسپ گفتگو

یہ 2026 میں پاکستان کی دوسری ٹیسٹ اسائنمنٹ ہوگی، جس میں وہ فارم اور مستقل مزاجی بحال کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کا یہ کیریبین کا پہلا ٹیسٹ دورہ 2021 کے بعد ہوگا، جب 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی اور دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا تھا۔

پاکستان ٹیسٹ سیریز شیڈول

پہلا ٹیسٹ: 25–29 جولائیبرائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ

دوسرا ٹیسٹ: 2–6 اگستکوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp