امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ بھی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے امریکی آئین میں صدارتی مدت کی حد سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے، کیونکہ آئین کسی بھی شخص کو 2 مرتبہ سے زیادہ صدر منتخب ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے پاس ایک ایسی خبر ہے جو بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتی ہے، اور وہ یہ کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار بھی صدارتی انتخاب لڑیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی میزائل حملے، ٹرمپ کی ایران کو مزید فوجی کارروائی کی دھمکی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ بیان لوگوں کی توجہ حاصل کرے گا، تاہم وہ دوبارہ انتخاب لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اپنی دوسری صدارتی مدت کے تقریباً نصف حصے میں ہیں۔ امریکی آئین کی بائیسویں ترمیم کے تحت کوئی بھی شخص 2 مرتبہ سے زیادہ امریکہ کا صدر منتخب نہیں ہو سکتا۔
"I am pleased to announce my intention to run for a fourth term as President of the United States. I will be doing that. I won three times, now I'm going to do it again” -U.S President Trump Speaking on running for a fourth term. pic.twitter.com/lMyYK1UTB2
— parrotmouthblog (@ParrotmouthBlog) July 25, 2026
رپورٹس کے مطابق اسی آئینی پابندی کے باعث ٹرمپ کی جانب سے نہ صرف تیسری بلکہ براہِ راست چوتھی مرتبہ صدر بننے کی خواہش کے اظہار کو قانونی طور پر قابلِ عمل نہیں سمجھا جا رہا۔ تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس نوعیت کے بیانات کے ذریعے اپنے حامیوں کو متحرک رکھنے اور سیاسی ماحول پر اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد امریکی آئین میں صدارتی مدت کی حد، ممکنہ آئینی ترامیم اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر ایک بار پھر بحث شروع ہو گئی ہے۔











