صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حملے روک کر سفارت کاری کے ذریعے تنازع حل کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر مائیک والٹز نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفہ دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے موقع فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں، نیویارک ٹائمز

سفارت کاری کو ترجیح

امریکی سفیر مائیک والٹز نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا عمل آگے بڑھے، اسی مقصد کے تحت حملوں کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کی نوعیت یا ممکنہ فریقین کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

فوجی کارروائیوں میں وقفہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے مسلسل 13 روز تک جاری رہنے والی بمباری کے بعد اپنی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ اسی دوران ہفتے اور اتوار کو نہ تو ایران کی جانب سے ہمسایہ ممالک پر کسی نئے حملے کی اطلاع ملی اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کسی نئی کارروائی کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے، ایران کا کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ترجیح مذاکرات، مگر دباؤ برقرار

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی سفارتی حل کو ترجیح دیتے آئے ہیں، تاہم ایران کو یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار نہ ہوا تو اسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئندہ پیش رفت پر نظریں

امریکا کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا دونوں فریقین مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مثبت پیش رفت کرتا ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اسحاق ڈار کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈی جی کا ٹیلیفون، ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ امن کے لیے ناگزیر قرار

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں