ٹرینیڈاڈ ٹیسٹ: شان مسعود اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ، ویسٹ انڈیز کی برتری قریباً ختم

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 311 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے ہیں اور اب اسے مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ شائی ہوپ 92 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کیویم ہوج نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شمار جوزف نے 23 جبکہ تیگنارائن چندرپال اور عامر جنگو نے 21، 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 3، خرم شہزاد نے 2 جبکہ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

311 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اوپنر اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے کیمار روچ کا شکار بن گئے۔ تاہم اس کے بعد امام الحق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 155 رنز کی شراکت قائم کرکے اننگز کو سنبھالا۔

امام الحق 102 گیندوں پر 63 رنز بنا کر شمار جوزف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے شان مسعود کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 41 رنز کا اضافہ کیا۔

بابر اعظم 38 گیندوں پر 23 رنز بنا کر جےڈن سیلز کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے شامل تھے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر کپتان شان مسعود 88 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ انہوں نے 137 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے لگائے، جبکہ سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ، شمار جوزف اور جےڈن سیلز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے 33 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان نے اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا، جو ان کے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں