ایئر انڈس کی 11 سال بعد واپسی، اندرون ملک پروازوں سے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی فضائی کمپنی ایئر انڈس نے 11 سال سے زائد عرصے بعد اپنی پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں اندرون ملک پروازیں بحال کی جائیں گی، جبکہ بعد ازاں خلیجی ممالک کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرلائنز نے کرائے آسمان پر پہنچا دیے، اب اندرون وبیرون ملک کرائے کیا ہوں گے؟

ایئر انڈس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق کمپنی تنگ باڈی جیٹ طیاروں اور اے ٹی آر 72-600 ٹربو پروپ طیاروں پر مشتمل بیڑے کے ساتھ آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایئر انڈس نے یکم جولائی 2015 کو اپنی تمام پروازیں معطل کر دی تھیں۔

پہلے مرحلے میں اندرون ملک پروازیں

کمپنی کے مطابق آپریشن کا آغاز کراچی کو مرکزی مرکز بنا کر کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں کراچی اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ 3 جبکہ کراچی اور لاہور کے درمیان روزانہ 2 پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، گوادر، فیصل آباد، ملتان اور اسکردو کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی، جبکہ کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان بھی فضائی سروس فراہم کی جائے گی۔

ایئر انڈس کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے دوران وقت کی پابندی، مسافروں کی حفاظت اور معیاری کسٹمر سروس کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں خلیجی ممالک کے لیے پروازیں

کمپنی نے بتایا کہ ملکی آپریشن بحال ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے دبئی، ابوظہبی، ریاض، جدہ، دمام، دوحہ، کویت سٹی اور مسقط کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

تاہم ایئر انڈس نے واضح کیا کہ تمام بین الاقوامی روٹس کا آغاز متعلقہ سول ایوی ایشن حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

جدید طیاروں کا بیڑا

ایئر انڈس کے مطابق اس کے نیٹ ورک کی بنیاد جدید تنگ باڈی جیٹ طیاروں پر ہوگی، جو ابتدائی طور پر ملکی روٹس پر استعمال کیے جائیں گے اور بعد ازاں مشرق وسطیٰ کے لیے آپریشن میں بھی شامل ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کا انتخاب ایندھن کی بچت، قابلِ اعتماد کارکردگی، مسافروں کے آرام اور بہتر آپریشنل صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا عالمی اعزاز، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ہم پلہ قرار

مزید برآں، بعد کے مرحلے میں اے ٹی آر 72-600 طیارے بھی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، جن کے ذریعے چھوٹے شہروں اور شمالی پاکستان کے دور دراز علاقوں کے درمیان فضائی رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

ایئر انڈس نے کہا ہے کہ آپریشن کی بحالی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے اور کمپنی کا مقصد پاکستان بھر کے مسافروں کو عالمی معیار کی فضائی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان