ایئرلائنز نے کرائے آسمان پر پہنچا دیے، اب اندرون وبیرون ملک کرائے کیا ہوں گے؟

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں جنگی صورتحال، جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کے باعث ایئرلائنز نے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے فضائی سفر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

ملک میں جاری جنگی صورتحال اور جیٹ فیول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ایئرلائنز نے فضائی کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے اثرات ڈومیسٹک اور بین الاقوامی دونوں پروازوں پر واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

 ڈومیسٹک پروازوں کے کرائے

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے یک طرفہ کرائے 40 ہزار روپے تک پہنچ گئے ہیں لاہور اور اسلام آباد کے درمیان “چانس سیٹس” کے کرایوں میں 150 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ایندھن بحران کا خدشہ، پاکستان نے غیر ملکی ایئرلائنز پر سخت پابندیاں عائد کردیں

مختلف ڈومیسٹک روٹس پر چانس سیٹ کا یک طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

 وجوہات: فیول مہنگا اور قلت

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایندھن کی قلت کے باعث آپریشنل لاگت بڑھ گئی ہے۔ جنگی صورتحال کے باعث اضافی سیکیورٹی چارجز بھی لاگو کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی سفر کرنے والوں پر اثر

بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے اکنامی کلاس ٹکٹ قیمتیں 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہیں۔

میں اضافہ مسافروں کے لیے مشکلات

کرایوں میں اس اچانک اضافے نے مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، خاص طور پر ان افراد کو جو ہنگامی بنیادوں پر سفر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ملائیشین ایئر لائن نے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیدی

ماہرین کے مطابق اگر جیٹ فیول کی قیمتیں اور دستیابی کا مسئلہ برقرار رہا تو فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ ایوی ایشن انڈسٹری پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی