اسلام آباد میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خاتون سے بدسلوکی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

پولیس کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہراسانی یا کسی بھی قسم کی بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں، خصوصاً خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

ویڈیو

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان