وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ 4 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ باب المندب میں پھنسے ہوئے تیل بردار جہاز اب روانہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد عالمی سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولا، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو کھلا خط، فوری نظرثانی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا، وہ صورتحال اب بہتری کی جانب بڑھ سکتی ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اوگرا کو مقررہ فارمولے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا ہوتا ہے، جبکہ حکومت قیمتوں کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، کراچی کے عوام کیا کہتے ہیں؟
وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئل ٹینکرز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکرز کے کرایوں اور کوٹے سے متعلق معاملات پر بھی کمیٹی کام کرے گی تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔














