مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی تبدیلی لا رہی ہے جس کے تحت اب قارئین کتاب کے اندر موجود چیٹ بوٹس سے براہِ راست سوال پوچھ کر کرداروں، کہانی، تاریخی پس منظر اور دیگر معلومات فوری حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتابیں تو ہیں ہی، یہاں لائبریری سے سلائی مشین بھی ادھار ملتی ہے!

متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایسے اے آئی فیچرز متعارف کرائے ہیں جو ای بکس پڑھتے یا آڈیو بکس سنتے وقت صارفین کو سوالات پوچھنے کی سہولت دیتے ہیں۔

ان ٹولز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف متعلقہ کتاب کے مواد کی بنیاد پر جواب دیتے ہیں جس سے قارئین کو معلومات کے لیے علیحدہ سرچ انجن یا دیگر ویب سائٹس کا رخ نہیں کرنا پڑتا۔

فرانس کی اسٹارٹ اپ کمپنی مائی اسمارٹ بک اور سینائی اے آئی اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں شامل ہیں جبکہ ایمیزون نے بھی اپنے کنڈل اور آڈیبل پلیٹ فارمز پر اسی نوعیت کے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔

آڈیبل کا ’آسک اے کوئسچن‘ فیچر صارفین کو آڈیو بک سنتے ہوئے بغیر رکاوٹ کسی بھی بات کی وضاحت حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے جبکہ ِکنڈل کا ’آسک دِس بُک‘ فیچر ایک اے آئی ریڈنگ اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: سویڈن کا انوکھا کیفے، اے آئی منیجر نے انسانوں کو کام پر رکھ لیا

ادھر اے آئی وائس ٹیکنالوجی کمپنی الیون لیبز نے بھی ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کتاب کے ساتھ دو طرفہ گفتگو کر سکتے ہیں۔

تاہم اس نئی ٹیکنالوجی کی تیزی سے مقبولیت نے کاپی رائٹ اور مصنفین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

سینائی اے آئی کا کہنا ہے کہ اس کا نظام صرف ایسی کتابوں پر کام کرتا ہے جو پبلک ڈومین میں ہوں یا جن کے مصنفین یا ناشرین سے باقاعدہ لائسنس حاصل کیا گیا ہو۔

کمپنی کے مطابق اس نے ایسا نظام بھی تیار کیا ہے جس کے تحت اے آئی میں استعمال ہونے والی کتابوں کے حقوق رکھنے والوں کو مناسب معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مطالعے کی عادت کیسے ڈالی جائے؟

دوسری جانب بعض پلیٹ فارمز صارفین کو کاپی رائٹ رکھنے والی کتابیں بغیر کسی اجازت یا تصدیق کے اپ لوڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں جس پر ناشرین اور مصنفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر آتھرز گلڈ نے ایمیزون کے اے آئی ریڈنگ ٹولز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سہولتیں مصنفین اور ناشرین کے ساتھ لائسنسنگ معاہدوں کے بغیر استعمال کی جا رہی ہیں اور انہیں نہ تو اضافی آمدنی فراہم کی جا رہی ہے اور نہ ہی یہ اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کتابوں کو اس نظام میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پنجابی کھوج گڑھ: للیانی کی مٹی سے اٹھنے والی علمی بیداری کی داستان

ماہرین کے مطابق اے آئی سے لیس یہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل میں مطالعے کو مزید آسان، معلوماتی اور انٹرایکٹو بنا سکتی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ دانشورانہ املاک کے حقوق اور مصنفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے واضح قوانین اور ضابطے بھی ناگزیر ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن نشریاتی ادارے کا پاکستان مخالف دستاویزی فلم پرشدید ردعمل، مشاہد حسین، طلعت حسین اور خواجہ آصف کی کڑی تنقید

شدید گرمی ذہن کو بھی متاثر کرتی ہے، ماہرین نے ’ہیٹ ویو اینگزائٹی‘ سے نمٹنے کے طریقے بتا دیے

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان