امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا توانائی کے شعبے میں دنیا کی مضبوط ترین طاقت ہے اور اس کے پاس اتنے وسیع تیل اور ایندھن کے ذخائر موجود ہیں کہ ملک ایک ہزار سال تک اپنی ضروریات پوری کر سکتا ہے، جبکہ چین کو اس حوالے سے امریکا پر کوئی برتری حاصل نہیں۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس تیل اور پیٹرول کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں اور یہی وسائل ملک کی معاشی اور تزویراتی طاقت کی بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا چین کے ساتھ مستحکم توازن کا خواہاں: جاپان، آسٹریلیا اور فلپائن کو پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک ہزار سال کے لیے پیٹرول موجود ہے، جبکہ چین کے پاس ایسا کچھ نہیں۔ ہمارے پاس زیادہ پیٹرول اور زیادہ تیل ہے۔”
BREAKING: "We have a thousand-year supply of gasoline. China doesn't."
President Trump brags about the vast energy resources that the U.S. has, arguing America's oil reserves give it a major advantage over countries like China.
"We have more oil. Now, when you add Venezuela to… pic.twitter.com/2duBGMPJLs
— Fox News (@FoxNews) July 27, 2026
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وینزویلا کے تیل کے ذخائر اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے توانائی تعاون کو بھی مدنظر رکھا جائے تو امریکا کی پوزیشن مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔
انہوں نے وینزویلا کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہتر ہو رہے ہیں اور امریکا اس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں
ان کے مطابق امریکا وینزویلا سے لاکھوں بیرل تیل حاصل کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا بہت اچھا کام کر رہا ہےاور امریکا بھی توانائی کے شعبے میں مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کے وسیع ذخائر امریکا کو عالمی سطح پر ایک نمایاں برتری فراہم کرتے ہیں اور یہی اس کی اقتصادی و جغرافیائی اہمیت کا بنیادی سبب ہیں۔














