پاکستان، قطر کے درمیان سیکیورٹی شراکت داری کو نئی جہت دینے کا فیصلہ

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور قطر نے داخلی سلامتی کے شعبے میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کے قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کے درمیان دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان و قطر کے درمیان سیکیورٹی شراکت داری کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر دونوں وزرائے داخلہ نے خطے کی موجودہ صورتِ حال، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ داخلی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس موقع پر قطری وزیرِ داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی