ایکشن کمیٹی دہشتگردی پر اتر آئی، آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے، وفاقی حکومت

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ریاست میں دہشتگردی کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی دھونس، تشدد یا طاقت کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت پاکستان، آزاد کشمیر حکومت کو ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرے گی۔

یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ایجنڈے کو مسترد کردیا

’شرپسند عناصر کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا‘

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہاکہ شرپسند عناصر کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا ہے، حکومت پاکستان قیام امن کے لیے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرپور ڈویژن میں 6 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے، تاہم کالعدم ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر کی ترقی اور میرپور ڈویژن میں ہونے والے پرامن انتخابات ہضم نہیں ہوئے۔

’ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا، امن خراب نہیں کرنے دیں گے‘

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ پرتشدد جتھے کے ارکان سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو دھونس اور تشدد کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست ایسے پرتشدد جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔

آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے حکومت پاکستان، آزاد کشمیر حکومت کو ہر ممکن وسائل اور تمام اداروں کی مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پرتشدد تحریک میں ملکی اور غیرملکی عناصر ملوث ہیں، جبکہ کشمیری عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کر چکے ہیں۔

’یہ حقوق لینے نہیں، حقوق چھیننے کی تحریک ہے‘

طلال چوہدری نے کہاکہ یہ حقوق مانگنے کی نہیں بلکہ حقوق چھیننے کی تحریک ہے۔ ان کے بقول احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی کی جا رہی ہے اور احتجاج میں مسلح لوگ موجود ہیں، جن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ 38 میں سے 37 مطالبات پہلے ہی تسلیم کیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود احتجاج جاری رکھنا بلاجواز ہے۔

’عزائم ناکام ہوئے تو دہشتگردی پر اتر آئے‘

وزیر مملکت نے کہا کہ جب پرتشدد جتھوں نے اپنے عزائم ناکام ہوتے دیکھے تو وہ دہشتگردی پر اتر آئے۔ انہوں نے دوبارہ کہا کہ احتجاج کی آڑ میں دہشتگردی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی ہائی جیک ہوچکی، سرینڈر کرنے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں، آزاد کشمیر حکومت

طلال چوہدری نے پرامن شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرتشدد جتھوں کے سیاسی نعروں کی بھینٹ نہ چڑھیں اور امن و امان کے قیام میں ریاستی اداروں کا ساتھ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی