پشاور: نادرا نے قائدِاعظم کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادرا نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ قائدِاعظم نامی شخص کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی بنا پر بلاک کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے قائدِاعظم نامی شخص نے ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب، نادرا افسران سمیت 4 گرفتار

درخواست کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس عنایت اللہ خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سیف محب اللہ کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

قائدِاعظم کی جانب سے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا مؤکل، جس کا نام قائدِاعظم ہے، ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کے دبئی اور پاکستان میں کاروبار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قائدِاعظم باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، تاہم نادرا نے ان کا قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد کے پاکستانی شناختی کارڈز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، نادرا افسر گرفتار

سماعت کے دوران نادرا کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نادرا حکام نے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ قائدِاعظم نامی شخص کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی بنا پر بلاک کیا گیا تھا۔

دلائل سننے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کو قائدِاعظم کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا اور متعلقہ حکام کو ان کی ملک بدری سے بھی روک دیا۔ ساتھ ہی درخواست گزار کو نادرا کے ویریفکیشن بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی