کراچی میں جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل، نادرا افسر گرفتار

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

کراچی میں جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث ہونے کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے نادرا کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ میں چھاپہ مار کر دو افغان شہریوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے غیر قانونی پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نادرا کے ایک افسر، فرقان احمد خان درانی، ان جعلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کی منظوری میں ملوث تھے۔ بعد ازاں انہیں کراچی کے علاقے نرسری میں ایک اور کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے بیان کے مطابق ملزمان کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات شروع کردیے

حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں مزید انکشافات متوقع ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا اس نیٹ ورک میں مزید افراد بھی شامل ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے 2023 میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس کے تحت اب تک 18 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی 2024 میں نادرا اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی میں غیر ملکیوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کرنے کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار