اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات:شکیل شیخ گروپ کی 26 سالہ حکمرانی ختم جے جے گروپ کا کلین سویپ

منگل 28 جولائی 2026
author image

اویس لطیف

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جے جے گروپ نے سرپرستِ اعلیٰ جنید اختر ستی کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام زونز میں کلین سویپ کر لیا۔ انتخابات میں شکیل شیخ گروپ ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہا، جس کے ساتھ ہی اسلام آباد کرکٹ میں گزشتہ 26 برس سے قائم اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق ایسٹ زون میں جے جے گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ نارتھ زون میں جے جے گروپ نے 13 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کے حصے میں صرف ایک ووٹ آیا۔

ویسٹ زون میں جے جے گروپ نے 8 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کو 2 ووٹ ملے۔سینٹرل زون میں بھی جے جے گروپ نے واضح برتری کے ساتھ 7 ووٹ حاصل کیے، جبکہ شکیل شیخ گروپ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔

ان نتائج کے بعد اسلام آباد کرکٹ کی قیادت میں ایک نئی تبدیلی کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جہاں جے جے گروپ کو تمام زونز سے بھرپور اعتماد کا اظہار حاصل ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد ریجن کی چاروں زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار ان کی کامیابی کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پی سی بی الیکشن کمشنر منصور قادر نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔منتخب صدر، سیکریٹری اور خزانچی تین سالہ مدت کے لیے فوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے.ایسٹ زون میں صدر سید وقاص علی شاہ، سیکریٹری وسیم قطب اور خزانچی عمران اللہ خان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ویسٹ زون میں محمد عثمان صدر منتخب، سیکریٹری طلعت حسین اور خزانچی محمد طلحہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نارتھ زون میں یونس مسیح صدر، عمر شبیر سیکریٹری اور یاسر محمود خزانچی منتخب،سینٹرل زون میں حزقیل حسین کھکھوانی صدر، عبداللہ عمر صدیقی سیکریٹری اور محمد وقار عابد خزانچی منتخب ہو گئے ۔ایسٹ زون کے تینوں عہدے بلا مقابلہ جبکہ ویسٹ زون میں سیکریٹری اور خزانچی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین ’مصنوعی سورج‘ بنانے کے مزید قریب، 582 ٹن وزنی فیوژن مقناطیس کا کامیاب تجربہ

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ایپل نے انویڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا

جاپان کے کیوشو جزیرے میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی، عمارتیں منہدم : وزیراعظم سانائے تاکائیچی

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی