’فسادی جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں‘، وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ احتجاج میں شریک اسلحہ برداروں کی ویڈیو شیئر کردی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ حالیہ پرتشدد واقعات کسی اچانک پیش آنے والے واقعے کا نتیجہ نہیں بلکہ کئی ہفتوں سے تیار کی گئی ایک منصوبہ بندی تھی، جس کا مقصد بے گناہ کشمیریوں کا خون بہانا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایک پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان اور اسے انتخابات کے دوران انجام دینا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جس کا مقصد بڑے پیمانے پر بدامنی اور انتشار پیدا کرنا تھا۔‘

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر نہ صرف جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں بلکہ انہیں ایسے بلند مقامات تک بھی رسائی حاصل ہے جہاں سے وہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس تمام صورتحال میں سیکیورٹی فورسز کا واحد مقصد حالات کو قابو میں رکھنا اور مزید کشیدگی کو روکنا ہے۔

’عوام اشتعال انگیز عناصر سے دور رہیں‘

فیصل راٹھور نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے اشتعال انگیز عناصر سے دور رہیں، کیونکہ ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ عناصر جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کرتے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں کے دفاع میں کارروائی پر مجبور ہو جائیں، جس کے بعد وہ اس صورتحال سے اپنے مقاصد کے لیے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی