ہونڈا اٹلس کا پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں فوری اینٹری سے انکار، وجہ کیا ہے؟

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ہونڈا گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہونڈا اٹلس کارز (ایچ سی اے آر) نے فوری طور پر بیٹری الیکٹرک وہیکلز (بی ای وی) یعنی مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبے میں داخل ہونے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے پاس الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری ٹیکنالوجی اور مقامی سطح پر پرزہ جات تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم موجودہ حالات میں وہ ہائبرڈ گاڑیوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

ہونڈا اٹلس کی انتظامیہ نے یہ موقف منگل کو ہونے والی ایک کارپوریٹ بریفنگ کے دوران پیش کیا جس میں عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے نمائندے بھی شریک تھے۔

بریفنگ کے مطابق ہونڈا اٹلس کا خیال ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے لیے موجودہ مرحلے میں ہائبرڈ گاڑیاں مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ قابل عمل حل ہیں۔

اے ایچ ایل نے بریفنگ کے بعد جاری کردہ نکات میں کہا کہ اگرچہ کمپنی کے پاس الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی اور مقامی تیاری کی صلاحیت موجود ہے لیکن فی الحال بی ای وی شعبے میں داخلے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: اٹلس ہونڈا کی بڑی سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت 20 لاکھ موٹر سائیکل سالانہ کرنے کا فیصلہ

اے ایچ ایل کی تجزیہ کار منکا کرپلانی نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ہونڈا کے مطابق پاکستان میں موجودہ انفرااسٹرکچر اور صارفین کی تیاری کو دیکھتے ہوئے ہائبرڈ گاڑیاں مستقبل قریب کے لیے زیادہ عملی انتخاب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ پہلے ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہوگی اور اس کے بعد مکمل الیکٹرک گاڑیوں کی جانب پیشرفت کرے گی۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہونڈا اٹلس کے پاس پہلے ہی وہ تمام ضروری ٹیکنالوجی اور مقامی تیاری کی صلاحیت موجود ہے جس کے ذریعے مستقبل میں طلب بڑھنے پر الیکٹرک گاڑیاں تیار کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اٹلس ہونڈا کا الیکٹرک اسکوٹر متعارف کرانے کا اعلان، پہلا ماڈل کب تک متوقع؟

ہونڈا اٹلس کا یہ فیصلہ حکومت کی اس پالیسی سے مختلف ہے جس کے تحت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور مقامی سطح پر تیاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ حکومت کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ میں کمی لانا ہے۔

حالیہ دنوں میں چینی آٹو کمپنی بی وائی ڈی کے پاکستان منصوبے نے بھی اعلان کیا تھا کہ سندھ کے علاقے گھارو میں اس کا 15 کروڑ ڈالر مالیت کا اسمبلی پلانٹ آخری مراحل میں ہے اور کمپنی پاکستان میں تیار ہونے والی اپنی پہلی گاڑی جلد سڑکوں پر لانے کے لیے کام تیز کرچکی ہے۔

دوسری جانب ہونڈا اٹلس کی انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ کمپنی اپنی ہائبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر توجہ دے رہی ہے جسے وہ حریف کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہونڈا موٹر سائیکل آسان اقساط اور زیرو مارک اپ کے ساتھ کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

اے ایچ ایل کے مطابق ہونڈا اٹلس اس حکمت عملی کے تحت ابتدائی مرحلے میں کچھ اخراجات خود برداشت کر رہی ہے اور منافع کے مارجن پر سمجھوتا بھی کررہی ہے تاکہ ہائبرڈ گاڑیوں کی منتقلی کے عمل کو کامیاب بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلی کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی