3 بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے قریب، نجکاری بورڈ نے تنظیم نو کی منظوری دے دی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کی تنظیم نو کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے لیے تنظیم نو اور انتظامی منصوبوں کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو منظوری کے لیے بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرخزانہ کا جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹس کی نجکاری کا اعلان

یہ فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق تینوں کمپنیوں کی تنظیم نو کے منصوبے 31 مارچ 2026 تک کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت حکومت کی ملکیت میں ایک خصوصی مقصدی ادارہ (ایس پی وی) قائم کیا جائے گا، جو تینوں بجلی کمپنیوں کے منتخب اثاثوں اور واجبات کو الگ کرے گا، تاکہ نجکاری کے لیے ایک تجارتی طور پر موزوں ڈھانچہ تیار کیا جا سکے اور نجی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی سامنے آئی ہے۔

اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) جمع کرانے کی آخری تاریخیں فیسکو کے لیے 7 اگست، گیپکو کے لیے 21 اگست اور آئیسکو کے لیے 7 ستمبر مقرر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ڈسکوز نے ہمیں ڈسکو کروا دیا

اجلاس میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کے عمل کی نگرانی کے لیے دو ٹرانزیکشن کمیٹیاں بھی قائم کی گئیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کے لیے مالیاتی مشیروں کی تقرری کا عمل جاری ہے۔

نجکاری بورڈ نے مالی سال 2024-25 سے 2026-27 کے دوران مکمل کیے گئے نجکاری معاملات کے خصوصی آڈٹ کے لیے آر ایس ایم اویس حیدر لیاقت نعمان، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی تقرری کی بھی منظوری دی۔

بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کا نجکاری پروگرام شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر ہو، نجی سرمایہ کاری بڑھے اور حکومت کو زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘