پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ایک روز قبل پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کردی ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی سے ہوگا۔

حکومت نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے نافذ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ 28 جولائی کے لیے جاری کیے گئے فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار