خطرے کے وقت تصویر، لوکیشن اور الرٹ، 16 سالہ طالبہ کی منفرد اسمارٹ بالی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

جنوبی افریقہ کی 16 سالہ طالبہ ’بوہلالے مفاہلے‘ نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اسمارٹ بالی تیار کی ہے، جو ہنگامی صورتحال میں خاموشی سے حملہ آور کی تصویر لینے، پہننے والے کا موجودہ مقام (جی پی ایس) منتخب رابطوں یا متعلقہ اداروں تک پہنچانے اور فوری ایمرجنسی الرٹ بھیجنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بوہلالے مفاہلے نے یہ ایجاد جنوبی افریقہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور انسانی اسمگلنگ کے واقعات کے پیشِ نظر تیار کی۔ بظاہر عام بالی جیسا دکھائی دینے والے اس آلے میں خفیہ کیمرہ، جی پی ایس ٹریکر اور خاموش ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب ہے، جو ایک بٹن دبانے پر بیک وقت فعال ہو جاتا ہے۔ اس طرح حملہ آور کی تصویر محفوظ ہونے کے ساتھ متاثرہ شخص کا مقام بھی فوری طور پر پہلے سے منتخب افراد یا امدادی اداروں تک پہنچ جاتا ہے۔

اس منفرد ایجاد کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والی نوجوان سائنس دانوں کی نمائش Eskom Expo for Young Scientists میں انجینئرنگ اور الیکٹرانکس کے شعبے میں کانسی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طالبہ اب اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے اور اسے عملی طور پر عام صارفین تک پہنچانے کے لیے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

یہ ایجاد خواتین، بچوں اور دیگر کمزور طبقات کی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک اہم مثال قرار دی جا رہی ہے، جس سے ہنگامی حالات میں فوری مدد حاصل کرنے اور حملہ آوروں کی شناخت میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ’بوہلالے مفاہلے‘ کی یہ تخلیق ابھی پروٹوٹائپ مرحلے میں ہے اور اس کی تجارتی بنیادوں پر فروخت کا آغاز نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا اربوں ڈالرز کمانے کا نیا متنازع منصوبہ، یوروپی فٹ بال ایسوسی ایشن  کا شدید ردِعمل

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

طالبان حکومت وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کی آبادکاری میں ناکام، انسانی بحران کا خدشہ

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں