پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ کا شکار، بیرونِ ملک مسلسل آٹھویں شکست

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز کی شکست کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم بیرونِ ملک مسلسل 8 ٹیسٹ میچ ہارنے والی اپنی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔

یہ شکستوں کا سلسلہ دسمبر 2023 میں آسٹریلیا کے دورے سے شروع ہوا تھا، جہاں پاکستان کو 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد جنوبی افریقا میں 2، بنگلہ دیش میں 2 اور اب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم ناکام رہی۔

مزید پڑھیں:پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان 211 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکا اور دوسری اننگز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ کپتان بابراعظم نے ناقابلِ شکست 58 رنز بنا کر مزاحمت کی، جبکہ محمد عباس 23 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کیمار روچ اور جسٹن گریوز نے 2، 2 اور شمر جوزف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی بیرونِ ملک مسلسل 8 ٹیسٹ شکستیں:

آسٹریلیا، پرتھ (دسمبر 2023) — 360 رنز سے شکست
آسٹریلیا، میلبورن (دسمبر 2023) — 79 رنز سے شکست
آسٹریلیا، سڈنی (جنوری 2024) — 8 وکٹوں سے شکست

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

جنوبی افریقا، سنچورین (دسمبر 2024) — 2 وکٹوں سے شکست
جنوبی افریقا، کیپ ٹاؤن (جنوری 2025) — 10 وکٹوں سے شکست
بنگلہ دیش، ڈھاکا (مئی 2026) — 104 رنز سے شکست
بنگلہ دیش، سلہٹ (مئی 2026) — 78 رنز سے شکست
ویسٹ انڈیز، ٹرینیڈاڈ (جولائی 2026) — 90 رنز سے شکست

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی