پی ایس ایل 11: بابراعظم نے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ایک بڑا عالمی ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ بابر اعظم اب ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 47 مرتبہ ‘سنچری پارٹنرشپ’ کا حصہ رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں کرس گیل 46 اور ڈیوڈ وارنر 45 ایسی شراکت داریوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی شاندار فارم، پی ایس ایل کے سی ای او نے نظرِ بد سے بچانے کے لیے منفرد انداز اپنا لیا

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔ کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 255 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا، جو اس اسٹیڈیم کی تاریخ کا بلند ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اسی سیزن میں کراچی کنگز کے خلاف 246 رنز بنائے تھے، تاہم آج کے اسکور نے زلمی کے اپنے پچھلے تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسے لیگ کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اس اننگز کی سب سے اہم خاصیت بابر اعظم اور کوشال مینڈس کے درمیان ہونے والی 135 رنز کی شراکت داری تھی، جس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے محض 52 گیندوں پر اپنے پی ایس ایل کیریئر کی تیز ترین سنچری مکمل کی، جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

اس سنگ میل کے ساتھ انہوں نے لیگ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا کامران اکمل، رائیلی روسو اور عثمان خان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل

مجموعی طور پر ٹی20 کرکٹ میں یہ بابراعظم کی 12ویں سنچری ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جہاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

ڈھاکا ائیرپورٹ کا تھرڈ ٹرمینل فعال کرنے کے لیے 19 جولائی تک معاہدہ متوقع

بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود سرحدی اموات کا سلسلہ جاری، ڈھاکا پریشان

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کے لیے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے