اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے جاری فزیکل ٹیسٹ کے دوران ایک نوجوان امیدوار جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس لائنز اسلام آباد میں بھرتی کے فزیکل ٹیسٹ کے دوران امیدوار اسحاق دوڑ کے مرحلے میں شریک تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی، حبس اور شدید جسمانی مشقت کے باعث نوجوان کی سانس پھول گئی، جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لئے پاکستان بھر میں مختلف بھرتی سینٹرز پر فزیکل ٹیسٹ کے انعقاد کا پہلا دن۔
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے تمام عمل کی نگرانی کی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر بہترین سکیورٹی و انتظامی امور کو یقینی بنایا گیا۔… pic.twitter.com/zErNY1LOnZ
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 28, 2026
واقعے کے فوراً بعد اسحاق کو پولیس لائنز میں موجود ایمبولینس کے ذریعے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
تاہم ڈاکٹروں کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ چکا تھا۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے F-9 اور پولیس لائنز ٹیسٹ سنٹرز پر فزیکل اور رننگ ٹیسٹ کے تمام مراحل جاری ہیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ازخود تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر بھی مسلسل… pic.twitter.com/yiUiqRfkB8
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 29, 2026
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اسحاق کی عمر 24 سے 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی، خدمت مرکز میں لگی آگ پر قابو پالیا
پولیس کے مطابق مرحوم اسحاق کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ سے تھا۔
واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی اور حقائق کے تعین کا عمل جاری ہے۔













