عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 4لاکھ26ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کم ہو کر 3لاکھ 65 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4040 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













