اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ الشیخ جراح جابر الاحمدصباح کا وزارتِ خارجہ میں ان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات کے دوران پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، امریکا اور کویت کے ساتھ نئے تعاون کی راہ ہموار

اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی دونوں ممالک کے مؤقف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘