’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار مڈفیلڈر عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت کی ذمہ داری ختم ہونے سے پاکستان کے لیے ان کا جذبہ اور عزم کبھی کم نہیں ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ کئی برس تک قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ تجربہ کار فارورڈ ابوبکر محمود کو قومی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

اعلان کے بعد عماد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنے سفر، قربانیوں اور پاکستان ہاکی کی عالمی کپ تک رسائی کے تاریخی لمحے کا ذکر کیا۔

30 سالہ عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان کی جرسی پہننا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی عالمی کپ کے لیے تاریخی کوالیفکیشن کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم اور پاکستان ہاکی کی کامیابی ہے۔

عماد بٹ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنا خون، پسینہ اور تمام توانائیاں وقف کیں۔ میدان میں اترنے کا مقصد ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنا، سبز ہلالی پرچم بلند کرنا اور قوم کو خوشی دینا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ جذبے، فخر، حوصلے اور لگن کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔ آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کا ہاکی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنا ایک تاریخی کامیابی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اس سفر کا حصہ رہے۔

عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو وقار کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور اعزاز تھا، لیکن پاکستان کی جرسی پہننا اس سے بھی بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، لیکن پاکستان کے لیے ان کی محبت اور جذبہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہاکی نے انہیں عزت، پہچان، نام اور عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا، جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

عماد بٹ نے عزم ظاہر کیا کہ قیادت کی تبدیلی ان کی کارکردگی اور جذبے کو متاثر نہیں کرے گی۔ وہ آئندہ بھی اسی جوش، جذبے اور فائٹنگ اسپرٹ کے ساتھ پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وفاداری کسی عہدے یا لقب سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین