ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا کر ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ابوبکر آنے والے تمام بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں کیا ہے۔ فیڈریشن نے واضح کیا کہ سابق کپتان عماد شکیل بٹ بحیثیت سینیئر کھلاڑی ٹیم میں شامل رہیں گے اور اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ نئ قیادت، سینئر کھلاڑیوں کا تجربہ اور نوجوانوں کا جوش مل کر ٹیم کو ایک متحد اور نڈر انداز میں پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نویل منتخب کپتان ابوبکر 30 جولائی سے کوریا کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز میں پہلی بار ٹیم کی کمان سنبھالیں گے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اگست سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں ان کی زیرِ قیادت میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp