پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 3 اگست کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ یہ اپیل لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے، جس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس سیاسی انتقام تھا، علی ظفر

کیس کے مطابق ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت کے دوران ہی چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ بعد ازاں سیشن کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بریت ختم کر دی، جسے لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، جس پر اب 3 اگست کو سماعت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘