وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر جا کر سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر جا کر سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔@KulAalam pic.twitter.com/ainXmxMdoX
— Media Talk (@mediatalk922) August 3, 2026
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ نے بطور رکن قومی اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کو ہمیشہ برقرار رکھا اور ایک باوقار سیاسی رہنما کے طور پر نمایاں کردار ادا کیا۔
ملاقات میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔














