کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی متوقع شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت، تاریخ بھی سامنے آگئی

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق ایک بار پھر مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں۔

مڈیرا میں تقریب منعقد ہونے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا کی شادی پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں متوقع ہے، جہاں رونالڈو کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے ابتدائی زندگی گزاری۔

مزید پڑھیں: فٹبال کے بعد ہالی ووڈ، کرسٹیانو رونالڈو اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیار

اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک شادی کی تاریخ یا مقام کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تقریب 8 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کھیلوں اور شوبز حلقوں میں اس موضوع پر خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

تاریخی کیتھیڈرل اور فائیو اسٹار ہوٹل کا نام سامنے آگیا

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق شادی کی مرکزی تقریب مڈیرا کے دارالحکومت فنشال میں واقع تاریخی فنشال کیتھیڈرل میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز میں ساوائے پیلس فائیو اسٹار ہوٹل میں استقبالیہ دیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال شادی کی پیشکش کی گئی تھی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو نے گزشتہ برس تقریباً آٹھ سالہ تعلق کے بعد جارجینا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ 40 سالہ فٹبالر نے انہیں قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پیش کی، جسے جارجینا نے قبول کر لیا تھا۔

بعد ازاں جارجینا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا تھا اور ان کی انگلی میں پہنائی گئی انگوٹھی نمایاں نظر آ رہی تھی۔

محبت کی کہانی 2017 میں منظر عام پر آئی

رونالڈو اور جارجینا کی محبت کا آغاز قریباً 8 برس قبل اس وقت ہوا جب جارجینا اسپین کے شہر میڈرڈ میں ایک معروف فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کر رہی تھیں۔

دونوں کو پہلی مرتبہ 2017 میں عوامی سطح پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے تعلق نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ لائیک کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا

رونالڈو اور جارجینا مجموعی طور پر 5 بچوں کی پرورش کررہے ہیں، تاہم اپریل 2022 میں ان کے جڑواں بچوں میں سے ایک انتقال کر گیا تھا، جسے دونوں نے اپنی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ لمحہ قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی خان کیس: اسلحہ نہ ملنے اور فرانزک تضادات نے تحقیقات کو الجھا دیا

بی بی سی کی رپورٹ حقائق کے منافی، الزامات گمراہ کن پروپیگنڈا ہیں: سیکریٹری اطلاعات آزاد کشمیر

منہدم قرار دیے گئے پل کا استعمال جاری، لوگ یہ خطرہ کیوں مول لے رہے ہیں؟

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

ویڈیو

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

فلسطینی پرچم لہرانے پر برطانوی بینڈ میسیو اٹیک کیخلاف سنگاپور میں کارروائی

ٹام ہالینڈ کی نئی اسپائیڈر مین فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ