کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ لائیک کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک انسٹاگرام سرگرمی کے بعد نئے تنازع کا مرکز بن گئے، جب ان کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک ایسی ویڈیو پسند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں جس میں فیفا پر جانبداری اور ارجنٹینا کو 2026 کے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے میں مبینہ مدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کو فیفا ورلڈ کپ کیوں نہ جتوا سکے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دعویٰ کیا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اس ویڈیو کو پسند کیا، جس کے بعد فٹبال شائقین میں نئی بحث چھڑ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pop Base (@popbase)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں فیفا پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ارجنٹینا کو متنازع ریفری فیصلوں میں فائدہ پہنچا۔

رونالڈو نے اس معاملے پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی یہ وضاحت کی کہ انہوں نے ویڈیو کیوں پسند کی یا وہ اس میں کیے گئے تمام دعوؤں سے اتفاق کرتے ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2026 ورلڈ کپ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، کرسٹیانو رونالڈو کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پوسٹ کو پسند کرنا بذاتِ خود اس میں کیے گئے الزامات کے درست ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے میچ فکسنگ یا بدعنوانی کے دعووں کی تصدیق ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں کا آخری عالمی کپ تھا۔ ارجنٹائن فائنل تک پہنچا، جہاں اسے اضافی وقت میں اسپین کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی