گوگل کروم کا بڑا سیکیورٹی اقدام، نقصان دہ ایکسٹینشنز کا راستہ بند کرنے کی تیاری

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کروم جلد ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے، جس کا مقصد ایسی نقصان دہ ایکسٹینشنز کو روکنا ہے جو صارف کی اجازت کے بغیر نئے ٹیب کا صفحہ یا ڈیفالٹ سرچ انجن تبدیل کردیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بعض صارفین نے شکایت کی تھی کہ کروم کھولتے ہی ہوم پیج تبدیل ہو جاتا ہے اور ذاتی کمپیوٹر پر بھی ‘مینجڈ بائی یور آرگنائزیشن’ کا پیغام ظاہر ہونے لگتا ہے، حالانکہ ان کا کمپیوٹر کسی ادارے کے زیر انتظام نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح، عام صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

کروم میں اداروں کے لیے ایک فیچر موجود ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے زیر استعمال کمپیوٹروں پر مخصوص ایکسٹینشنز خودکار طریقے سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ تاہم سائبر مجرم اسی طریقہ کار کا غلط استعمال کرتے ہوئے نقصان دہ سافٹ ویئر کے ذریعے ایسی ایکسٹینشنز انسٹال کر دیتے ہیں، جو نیا ٹیب، سرچ انجن اور ویب براؤزنگ کو اپنے کنٹرول میں لے لیتی ہیں اور صارف کو مشتبہ ویب سائٹس پر منتقل کرتی ہیں۔

ایسی ایکسٹینشنز انسٹال ہونے کے بعد کروم انہیں منتظم کی جانب سے نصب شدہ سمجھتا ہے، جس کے باعث صارف انہیں نہ حذف کر سکتا ہے اور نہ ہی غیر فعال بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کروم جیمینائی کے نئے فیچرز کے ساتھ مزید اسمارٹ ہوگیا

گوگل اس مسئلے کے حل کے لیے ایک نیا حفاظتی نظام متعارف کرا رہا ہے، جو غیر منظم ونڈوز اور میک کمپیوٹروں پر ایسی پالیسی کے ذریعے انسٹال ہونے والی ایکسٹینشنز کو بلاک کر دے گا جو نئے ٹیب یا سرچ انجن کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گی۔

نئے فیچر کے تحت کروم نہ صرف ایسی ایکسٹینشن کی تنصیب روک دے گا بلکہ اس کی شناخت بھی محفوظ کرے گا تاکہ وہ دوبارہ انسٹال نہ ہو سکے۔ اگر کسی کمپیوٹر سے ادارہ جاتی انتظام ختم ہو جائے لیکن پرانی پالیسیاں باقی رہ جائیں تو ایسی ایکسٹینشنز خودکار طور پر حذف کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے ویب براؤزر متعارف کرادیا، گوگل کروم کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

یہ فیچر ابھی کروم کے مستحکم ورژن میں دستیاب نہیں اور گوگل نے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔

اس دوران اگر کسی صارف کو شبہ ہو کہ اس کا نیا ٹیب یا سرچ انجن ہائی جیک ہو گیا ہے تو وہ براؤزر کے ایڈریس بار میں ’کروم://پالیسی‘ لکھ کر غیر معمولی پالیسیوں کا جائزہ لے سکتا ہے، مشتبہ ایکسٹینشنز کی جانچ کر سکتا ہے، اینٹی میل ویئر سافٹ ویئر سے اسکین کر سکتا ہے اور ایکسٹینشن کے ساتھ اس سے متعلق پالیسی فائلیں بھی حذف کرسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی

کم عمری میں مستقل مانع حمل طریقہ اختیار کرنے والے نوجوان مردوں کی تعداد میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اپنی ہی موت کا ڈراما: جعلی تدفین کروانے والے شخص نے کیا کیا جتن کیے؟

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

فلسطینی پرچم لہرانے پر برطانوی بینڈ میسیو اٹیک کیخلاف سنگاپور میں کارروائی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ