یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی 7ویں برسی پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی جرات، ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔

دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

‘اسپائیڈر مین’ کی نمائش کے دوران بدبو نے ہال خالی کرا دیا، تماشائی فلم چھوڑ کر باہر نکل آئے

اسلام آباد پولیس کی ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی، 840 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

یومِ استحصالِ کشمیر: شیری رحمان کی آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کی مذمت، کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے