نجی ازبک ایئر لائن سینٹرم ایئر کا تاشقند، کراچی براہِ راست پروازوں کا اعلان

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ازبکستان کی نجی بجٹ ایئر لائن سینٹرم ایئر نے تاشقند اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئر لائن کے مطابق نئی فضائی سروس کا آغاز 3 ستمبر 2026 سے ہوگا، جس کے تحت ہفتہ وار چار یک طرفہ، یعنی دو آمد اور دو روانگی کی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پروازیں جمعرات اور اتوار کے روز چلائی جائیں گی، جبکہ ان کے فلائٹ نمبر C6-565 اور C6-566 ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، قازقستان، ازبکستان اور تاجکستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

سینٹرم ایئر کا آغاز 18 جنوری 2023 کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند سے کیا گیا تھا۔ مختصر عرصے میں ایئر لائن نے اپنے نیٹ ورک کو نمایاں وسعت دیتے ہوئے 16 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ 18 ممالک کے 56 مقامات تک پروازیں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرم ایئر 21 اپریل 2026 سے تاشقند اور لاہور کے درمیان بھی براہِ راست پروازیں چلا رہی ہے، جبکہ کراچی کے لیے نئی سروس دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط، سیاحت، تجارت اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صرف 6 دن میں ایک ارب ڈالر! کیا ’اسپائیڈر مین‘ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی؟

بھارت، بنگلہ دیش کے مطلوب شخص کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے رہا ہے، حسینہ واجد عدالت سے سزا یافتہ ہیں، میجر جنرل (ر) طارق رشید

’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

یومِ استحصالِ کشمیر: مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی، عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار، ایئرپورٹس پر خصوصی پیغامات

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے