’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ ’آزادی‘ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ کشمیری عوام کی جدوجہد، امید، استقامت اور حقِ خودارادیت کی امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ نغمے کے بول ’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘ پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان غیرمتزلزل یکجہتی، محبت اور مسلسل حمایت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیا گیا یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور پاکستان کے ساتھ ان کی لازوال وابستگی کی مؤثر ترجمانی کرتا ہے۔ دل کو چھو لینے والے بول اور ولولہ انگیز دھن پر مبنی یہ نغمہ امید، حوصلے اور آزادی کے عزم کا پیغام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ

نغمے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp