یومِ استحصالِ کشمیر: چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کشمیری عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کیے۔

اپنے پیغام میں رانا محمد قاسم نون نے بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی ثابت قدمی، قربانیوں اور عزمِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے محروم ہیں، جس کی ضمانت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر ہمیشہ بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کی جائے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی

رانا محمد قاسم نون نے بطور وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا، تاکہ کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کی کوششیں مزید مضبوط کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp