ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی ایونٹ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ہاکی ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔

قومی اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے۔ منتخب کھلاڑیوں میں وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبد الوحید اشرف رانا، عبد الحنان شاہد، ذکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدل، افراز، عمر مصطفیٰ، ابوبکر محمود، علی رضا، عبد المنان اور محمد عماد شامل ہیں۔

وقار اور علی رضا کو گول کیپرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری، پاکستان ٹیم کے انتخاب کے لیے نیا معیار مقرر

قومی ٹیم کی کوچنگ اور انتظامی ذمہ داریوں کے لیے محمد اویس قرنی کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے باب جوہان ویلڈہوف ہیڈ کوچ ہوں گے۔ برطانیہ کے کرسٹوفر جان بوون اور عدنان ذاکر اسسٹنٹ کوچز کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، جبکہ اشرف سلطان ویڈیو ٹیکنیشن کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے منتخب کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور قوم کو ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے نئی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دیدی

پاکستان نے بین الاقوامی ہاکی کے اعلیٰ مقابلوں میں واپسی کے بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا، تاہم ٹیم حالیہ مہینوں میں مایوس کن کارکردگی کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔ قومی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں اپنے تمام 16 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر رہی، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی مسابقتی صلاحیت اور ملکی ہاکی کے انتظامی امور پر سوالات اٹھائے گئے۔

ماہرین کے مطابق دنیا کی صفِ اول کی ٹیموں کی موجودگی میں پاکستان کو ورلڈ کپ میں سخت چیلنج کا سامنا ہوگا، تاہم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ٹیم کے لیے بہتر نتائج کی امید بھی پیدا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے