آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے 2 اور 4 اگست 2026 کو مظفرآباد ڈویژن کے 9 جبکہ مہاجرینِ مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والے سرکاری انتخابی نتائج کی بنیاد پر کامیاب امیدواروں کو باقاعدہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں انتخابات شفاف ہوئے، دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل اے-25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے-26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد 1 سے نورین عارف، ایل اے-28 مظفرآباد 2 سے سید بازل علی نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد 3 سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 مظفرآباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے-31 مظفرآباد 5 سے ثاقب مجید راجہ، ایل اے-32 مظفرآباد 6 سے راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ایل اے-33 مظفرآباد 7 سے دیوان علی خان قمر چغتائی کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح مہاجرینِ مقیم پاکستان کی نشستوں میں ایل اے-34 جموں 1 سے ناصر حسین ڈار، ایل اے-35 جموں 2 سے چوہدری محمد اسماعیل، ایل اے-36 جموں 3 سے محمد احسن رضا، ایل اے-37 جموں 4 سے مریم جاوید ایوب، ایل اے-38 جموں 5 سے ذیشان علی، ایل اے-39 جموں 6 سے راجہ محمد صدیق، ایل اے-40 کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار لون، ایل اے-41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ، ایل اے-42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے-43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون، ایل اے-44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے-45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن متعلقہ انتخابی قوانین کے تحت ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصولہ سرکاری نتائج کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔













