ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری، پاکستان ٹیم کے انتخاب کے لیے نیا معیار مقرر

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے   ہاکی ورلڈ کپ 2026  کے لیے قومی سینیئر مینز ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے انتخاب کا مجوزہ معیار تیار کرلیا ہے، جس کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت ہر کھلاڑی کی پانچ اہم شعبوں میں جانچ کی جائے گی، جن میں حکمت عملی کی سمجھ، تکنیکی صلاحیت، جسمانی کارکردگی، ذہنی مضبوطی اور رویہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

فیڈریشن نے بتایا کہ کوچنگ اسٹاف تربیتی سیشنز اور ٹرائلز کے دوران ہر شعبے میں کھلاڑی کو ایک سے پانچ تک نمبر دے گا۔ ورلڈ کپ تربیتی کیمپ میں جگہ بنانے کے لیے  کھلاڑی کو 5 میں سے کم از کم 3 شعبوں میں 3 یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق یہ معیار بین الاقوامی کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی طویل نگرانی اور کارکردگی کے جائزے کے بعد تیار کیا ہے، جبکہ دنیا میں ہاکی کے جدید طریقہ کار کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

فیڈریشن نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل شواہد شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کھلاڑیوں کی جسمانی کارکردگی کا ڈیٹا اور ویڈیو تجزیہ شامل ہوگا، تاکہ سلیکٹرز کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بڑا فیصلہ، قومی ٹیم کے لیے ہائی پرفارمنس 4 غیر ملکی کوچز کی تقرری

مجوزہ معیار اور سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی اور صدر کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔

فیڈریشن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ 2026 ہاکی ورلڈ کپ کے لیے  ملک کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف، منصفانہ اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2026 ہاکی ورلڈ کپ 14 سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدرلینڈز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا، جہاں تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کے عالمی کپ مقابلے ایک ہی وقت میں دو میزبان ممالک میں منعقد ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر