براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے معروف کوہ پیما نرمل پرجا اور ان کے 3 ساتھیوں کی لاشیں ریسکیو ٹیم نے پہاڑ کے بیس کیمپ پہنچا دی ہیں۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق 30 جولائی کو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نرمل پرجا کی قیادت میں 10 رکنی بین الاقوامی مہم جو ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ بعد ازاں ٹیم نے تمام کوہ پیماؤں کے زندہ بچنے کی امید ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری
الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا کہ ریکوری آپریشن کے بعد نرمل پرجا، چینی کوہ پیما ژونگ وانگ اور نیما شیرپا سمیت کیلو شیرپا کی لاشیں کامیابی سے نکال لی گئی ہیں اور انہیں بحفاظت بیس کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
کلب کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے مزید 3 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل ٹیم کے 3 دیگر ارکان، جن میں ایک امریکی خاتون، ایک عمانی خاتون اور ایک نیپالی کوہ پیما شامل تھے، کی لاشیں اسکردو منتقل کی جاچکی ہیں، جبکہ 2 نیپالی اور ایک پاکستانی کوہ پیما کی لاشیں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں۔
براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع دنیا کا 12واں بلند ترین پہاڑ ہے، جو 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں میں مشکل ترین کوہ پیمائی کے مقامات میں شمار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد
مقامی سماجی شخصیت عدیل چودھری کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے اثرات اب بڑے شہروں سے نکل کر پنجاب کے دیہی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں اور کئی خاندانوں کے لیے بہتر مستقبل کی امید پیدا ہورہی ہے۔
جیسے جیسے یہ منصوبے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں، صوبے کا سماجی تحفظ کا نظام مزید مضبوط ہورہا ہے۔ پنجاب کے دیہاتوں اور گھروں میں یہ پروگرام صرف مالی معاونت، مویشی یا سہولتوں کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ طبقات کو خود اعتمادی اور بہتر زندگی کی طرف لے جانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
خالی زمین پر تعمیر ہونے والا گھر، جدید آئی ٹی مہارت حاصل کرتی نوجوان نسل اور اپنی بیٹی کے بہتر مستقبل کے لیے مطمئن ہونے والا ایک والد، یہ سب ان اقدامات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: پہاڑی چوٹی سر کرتے ہوئے فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک
یہ منصوبے پنجاب کے فلاحی سفر میں ایسے سنگ میل ثابت ہورہے ہیں جو ترقی کو ہر شہری کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم کو مضبوط کررہے ہیں۔













